اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی سیاسی مقدمات کے بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح، سپریم کورٹ میں آئندہ تین روز کریمنل اور سول مقدمات کی سماعت ہوگی۔
سپریم کورٹ میں 20 تا 22 ستمبر تک کی کاز لسٹ جاری کردی گئی، سپریم کورٹ میں آئندہ تین روز کیلئے 5 بینچ کے سامنے 225 سماعت کیلئے مقررکئے گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 25 مقدمات کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 80 مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 40 مقدمات سنے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں 40 مقدمات سماعت کیلئے مقرر، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بھی 40 مقدمات سنے گا۔