الیکشن کے پراسیس میں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے، شازیہ مری

Published On 21 September,2023 05:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کے پراسیس میں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے۔

شازیہ مری نے کہا پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کونسی تاریخ کا اعلان کیا ہے، ہم سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن سے جو ہماری ڈیمانڈ ہیں وہ ابھی پوری نہیں ہوئیں، میرا خیال ہے صرف عندیہ سے کام نہیں چلتا، تاریخ کا ہونا ضروری ہے، امید ہے تاریخ کا معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا لیول پلیئنگ فیلڈ یہ نہیں کہ الیکشن کا دن لیول پلیئنگ ہو، الیکشن کے پراسیس میں بھی لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے۔