90 روز میں الیکشن کا آئینی تقاضہ پورا نہیں کیا جا رہا، فیصل کریم کنڈی

90 روز میں الیکشن کا آئینی تقاضہ پورا نہیں کیا جا رہا، فیصل کریم کنڈی

 میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نہ ہی الیکشن شیڈول دیا گیا نہ اس کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، صرف جنوری کا مہینہ بتانا کافی نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کروائے جائیں، ہم نے 60 روز میں الیکشن کروانے پر بھی آمادگی ظاہر کی، الیکشن شیڈول اور اس کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان ہی آئینی طریقہ کار کا حصہ ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، تعیناتیاں بھی ہو رہی ہیں، ہم عوامی حقوق کے امور کی مخالفت نہیں کرتے مگر سندھ میں ترقیاتی کام بند کرنا ناانصافی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے ساتھیوں کی پسند نا پسند پر بیوروکریسی کی تعیناتیاں بھی شفاف انتخابات کے حوالے سے خدشات پیدا کرتی ہیں، متعدد امور پر پیپلز پارٹی کے خدشات اور تحفظات ہیں۔