چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔