لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہباز شریف نے شہید شکیل شفقت کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، سابق وزیراعظم نے کہا مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے قوم کے بیٹوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
سابق وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔