لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ کے قائد میاں شہبازشریف سے مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر احسان الحق باجوہ نے ملاقات کی، نوازشریف نے وطن واپسی کے بارے میں احسان الحق باجوہ کو خصوصی ہدایات دیں۔
احسان الحق باجوہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں، میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے، میاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر نے مزید کہا کہ قائد میاں نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، کارکن اپنے محبوب رہنما کا فقید المثال استقبال کریں گے۔