اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے سعودی حکومت اور سعودی عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی۔
مشعال ملک نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سعودی عرب کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے، تمام اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آر ایس ایس دہشتگرد تنظیم، ٹروڈو نے بھارتی دہشتگردی کو ایکسپوز کیا: مشعال ملک
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا پوری پاکستانی اور کشمیری قوم سعودی عرب کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعاگو ہے۔