اسلام آباد: (دنیا نیوز) حلقہ بندیوں کے معاملہ پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کئے گئے سہولت ڈیسک مزید فعال کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سہولت ڈیسک جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باوجود کام جاری رکھیں گے، حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ڈیسک 27 اکتوبر تک بلاناغہ کام جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن سے نقشہ جات دفتری اوقات میں حاصل کئے جا سکتے ہیں۔