کراچی: (دنیا نیوز) جرمن قونصلیٹ میں آرٹسٹ اوٹے ایلپرز کی کتاب ’لینڈ مارکس آف پاکستان‘ کی لانچنگ تقریب ہوئی۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر وڈریگر لوٹز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم سیاست پربات نہیں کر رہے، کتاب میں پاکستان میں موجود جتنے بھی تاریخی مقامات ہیں ان کو اجاگر کیا گیا ہے، یہ ایک خاتون کی کہانی ہے جس نے پاکستان کو اپنے قلم سے نقش کیا۔
جرمن قونصل جنرل نے کہا پاکستان کی جرمنی نے ہمیشہ مدد کی ہے، 2004 سے 2010 میں ہونے والی تباہی کو آرٹسٹ نے ڈرا کیا، کتاب پاکستان کے مختلف شہروں کے اہم مقامات کی نمائندگی کرتی ہے۔