اسلام آباد: (دنیا نیوز) جرمن وزیر مملکت امور خارجہ ٹوبیاس لنڈنر پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جرمن وزیر مملکت ٹوبیاس لنڈنر نے وزارت خارجہ میں اپنی ہم منصب حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔
حنا ربانی کھر نے پاکستان اور جرمنی کے مابین تعلقات میں استحکام کو سراہا، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، تکنیکی تربیت، قابل تجدید توانائی، ہجرت اور عوامی روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے مملکت کے مابین علاقائی و عالمی امور پر خیالات کا بھی تبادلہ ہوا۔