اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے رہا ہونے والے دونوں پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گوانتاناموبے جیل میں قید محمد احمد ربانی اور عبدالرحیم غلام کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) February 24, 2023
ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ نے دونوں پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھرپور انداز میں بین آل ایجنسی کوارڈینیشن کی، خوشی ہے کہ پاکستانی واپس اپنے خاندانوں سے جا ملے۔