اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کی کمپنی ایم او ایل کو پاکستان میں اپنے کام کا دائرہ کار بڑھانے کی دعوت دے دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے ہنگری کی کمپنی ایم او ایل کے چئیرمین زولٹ ہرناڈی نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم او ایل کے چئیرمین نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کمپنی کے آپریشنز کے بارے میں بریف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہنگری کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ نے ایم او ایل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایم او ایل پاکستان میں اپنے کام کا دائرہ کار کو مزید وسیع کرے۔