اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ن لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات کیے گئے، دونوں وزراء کے مابین علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
— PPP (@MediaCellPPP) February 21, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور لیتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلس لئنڈسبرگس نے دوطرفہ مشاورتی میکنزم کے قیام سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس کے تاریخی دورے پر ہیں، یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے بالٹک علاقے کا پہلا دورہ ہے۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 21, 2023