اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم انتہائی افسوس اور غم کے ساتھ کشتی حادثہ کی ابتدائی رپورٹس عوام کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک کشتی حادثہ میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) February 28, 2023
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشتی ڈوبنے کا یہ حادثہ 26 فروری 2023 کو بن غازی، لیبیا کے قریب پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانہ لاشوں کو پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہا ہے، قبل ازیں اٹلی کے قریب ایک کشتی حادثہ میں بھی 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) February 28, 2023
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔