اسلام آباد: (دنیا نیوز) روم میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بحری جہاز میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اٹلی کے ساحل پر ڈوبنے والے بحری جہاز میں سوار پاکستانیوں کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) February 27, 2023
انہوں نے کہا کہ بحری جہاز کے حادثے میں بچنے والے پاکستانی بہتر جسمانی حالت میں لگ رہے ہیں، زندہ بچنے والے پاکستانیوں کے مطابق جہاز پر 20 پاکستانی سوار تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارت خانہ اطالوی حکام سے 4 لاپتہ پاکستانیوں کی تصدیق کے لیے قریبی رابطے میں ہے۔