اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امریکا، لندن اور سعودی عرب کا 10 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ کے دوران امریکا میں 5 روز، لندن میں 2 روز قیام کیا، سعودی عرب میں نگران وزیر اعظم نے 3 روز قیام کیا۔
دورہ امریکا میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، امریکا کے دورہ میں مختلف ممالک کے سربراہان اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم اور کابینہ اراکین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
لندن میں قیام کے دوران نگران وزیر اعظم نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں، انوار الحق کاکڑ نے آکسفورڈ یونین کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف کاروباری وفود سے ملاقاتیں کیں۔
دورہ سعودی عرب میں نگران وزیر اعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کی، دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔