بورے والا: تیزرفتار بس نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا

Published On 01 October,2023 02:15 pm

بورے والا: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر انتہائی المناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 431/ ای بی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ، موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں ۔

پولیس کے مطابق بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔