اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے ملاقات کی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے انوارالحق کاکڑ کو یو این جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر آپ کے مشکور ہیں، نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہر طرح سے ساتھ ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔