2 تا 6 اکتوبر: سپریم کورٹ نے 224 مقدمات نمٹا دیئے، 312 نئے دائر

Published On 07 October,2023 05:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں ہفتے نمٹائے گئے مقدمات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

زیر التوا مقدمات نمٹانے میں تیزی آگئی، سپریم کورٹ نے 02 اکتوبر سے 06 اکتوبر تک 224 مقدمات نمٹا دیئے، اس دوران 312 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق نمٹائے گئے مقدمات میں متفرق درخواستیں شامل نہیں، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز زیر التوا مقدمات نمٹانے کیلئے پُرعزم ہیں۔