فیض آباد دھرنا کیس: ایم کیو ایم کی نظرثانی اپیل واپس لینے کیلئے درخواست دائر

Published On 05 October,2023 12:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت عظمیٰ میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر نظرثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے جبکہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التواء کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔