رحیم یارخان: (دنیا نیوز) تحریک لبیک کا پاکستان بچاؤ لانگ مارچ قافلہ سندھ سے پنجاب میں داخل ہو گیا۔
پاکستان بچاؤ مارچ کے قافلے کی قیادت تحریک لبیک کے سعد حسن رضوی کر رہے ہیں، تحریک لبیک قافلے میں درجنوں بسیں اور گاڑیاں اور سیکڑوں کارکنان شامل ہیں۔
بس سٹینڈ کے مقام پر تحریک لبیک کے کارکنان نے لانگ مارچ کا استقبال کیا، اس کے بعد تحریک لبیک کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہو گیا۔