خیبرپختونخوا میں ٹی ایل پی کے جلوس کی سکیورٹی کیلئے ایف سی تعینات کرنیکا فیصلہ

Published On 15 October,2022 08:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی درخواست پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جلوس کی سکیورٹی کیلئے فرنٹیر کورتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے خط کے ذریعے سکیورٹی کی درخواست کی تھی

حکومت نے خیبر پختونخوا کی درخواست پر ٹی ایل پی کے جلوس کی سکیورٹی کیلئے فرنٹیر کورتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کے پی حکومت نے 16 اکتوبر کیلئے حویلیاں اور ایبٹ آباد کیلئے فوج اور ایف سی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔

فرنٹیر کور کی تعیناتی 16 اکتوبر کیلئے ہری پور، حویلیاں اور ایبٹ آباد میں بطورکوئیک ریسپانس فورس کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے خط میں کہا تھا کہ ٹی ایل پی کا جلوس16اکتوبر کو ہری پور سے ایبٹ آباد تک ہوگا۔ جلوس کی قیادت ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی کریں گے۔
 

Advertisement