وزیر آباد: (دنیا نیوز) تحریک لبیک کے 11 روزہ دھرنے کے اختتام کے بعد وزیر آباد شہر میں زندگی لوٹ آئی۔ شہر اور گردو نواح میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوگئے۔
اللہ والا چوک میں بھی دکانیں کھل گئیں۔ شہر میں سکول کالجز بھی کھل گئے، 14 دن بعد انٹرنیٹ سروس بھی بحال ہوگئی۔ شہر میں نجی و سرکاری دفاتر بھی کھل گئے جبکہ میونسپل کمیٹی نے دھرنے کے مقام کی صفائی کر کے پارک کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔