لاہور: (دنیا نیوز) تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹائی جائے اور کالعدم کا لفظ ختم کیا جائے، وفاقی وزارت داخلہ نےسرکولیشن سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی ۔
پنجاب حکومت نے سمری وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کی تھی، جبکہ وزارت داخلہ نے وفاقی وزرات قانون کو معاملہ بھیجا تھا، وفاقی وزرات قانون نے سمری کی منظوری کے بعد واپس وفاقی وزارت داخلہ کو معاملہ بھیج دیا تھا۔