وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی سفارش وزارت قانون کو بھجوا دی

Published On 06 November,2021 05:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم کی فہرست نکالنے اور عائد پابندیاں ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی طرف سے آنیوالے خط کو وزارت قانون کو بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم کی فہرست نکالنے اور عائد پابندیاں ختم کرنے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے وفاقی کابینہ میں رکھنے کی سفارش کی گئی۔

ٹی ایل پی کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اور عائد پابندیاں ختم کرنے کےلئے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔ آئندہ ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا رکھا جائے گا یا تھرو سرکولیشن کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
 

Advertisement