لانگ مارچ میں احتجاج کا معاملہ،ٹی ایل پی کے 19افراد کا جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 09 November,2021 04:28 pm

لاہور:(دنیا نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت میں لانگ مارچ کے دوران گرفتار کئے گئے تحریک لبیک پاکستان کے 19 افراد کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے احتججا کے دوران گرفتار افراد کے کیس کی سماعت کی اورتحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے 19 افراد کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔عدالت نے ایک ملزم کو ڈسچارج جبکہ 13 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

سرکار کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کے بعد عدالت پیش کیا گیا ،قلعہ گجر سنگھ پولیس نے انسداد دہشتگری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
 

Advertisement