لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب نے سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے علاوہ 487 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دئیے۔
ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدہ ، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کل 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے گئے، سعد رضوی کا نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا گیا جس کے بعد فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے نام خارج کئے گئے ہیں۔