لانگ مارچ، ٹی ایل پی پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگانا سراسر نا انصافی ہے: سعد رضوی

Published On 23 November,2022 11:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران حکومت کی جانب سے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگانا نا انصافی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حافظ سعد حسین رضوی نے لکھا کہ تحریک لبیک پاکستان پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی جانب سے مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگانا سراسر نا انصافی ہے، ٹی ایل پی کبھی بھی ایسی مذموم سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کو اپنے طریقے بدلنے چاہئیں اور بے بنیاد دھمکی دینے پر معافی مانگنی چاہیے۔

ٹی ایل پی سربراہ نے مزید لکھا کہ ملک میں ہم دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔