اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) اسلام آباد انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کیا جا سکتا ہے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت امن عامہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ریڈ زون کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہو گی۔
ترجمان پولیس کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں گے، کسی قسم کی قانونی رکاوٹ پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔