لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ ان دنوں راولپنڈی پہنچا ہے، پنجاب پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، جنہیں ناقص کھانا دیا جا رہا ہے، جس کے باعث پولیس اہلکار پھٹ پڑے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا، جو وزیر آباد سے نکل کر راولپنڈی پہنچا ہے، اس دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد سکیورٹی پر مامور ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار ’دال اے دال اے، صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن ناقص دال کھلائی جارہی ہے۔
دوسری طرف سی پی او نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور کہاکہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، متعلقہ افسران کھانا تقسیم کرنے سے پہلے خود چیک کریں۔
"دال اے دالے، کیڑیاں والی دال اے "
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) November 19, 2022
پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے جوانوں کو لانگ مارچ کے لیے پنڈی تو بُلا لیا، لیکن اُنہیں کیڑوں والی کچی دال کھلا کھلا کے بیمار بھی کردیا۔
کیا اُن کے فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے یا وہ جاری ہی نہیں ہوئے اور بیگار لیا جارہا ہے؟
pic.twitter.com/ZEwqtNUnOk