اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کا انتخابات سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کو بھی مشاورت کیلئے مدعو کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو 31 اگست صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا، الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول اور تاریخ، حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کرے گا، الیکشن کمیشن ٹی ایل پی سے آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر بھی مشاورت کرے گا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مشاورت کیلئے بلا چکا ہے۔