لاہور : ( دنیا نیوز ) امیر تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی گھناؤنا فعل اورانتہائی قابل مذمت عمل ہے۔
امیر تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ سویڈن واقعے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
حافظ سعدرضوی نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت بالکل نہیں ہونی چاہیے، عالمی برادری کو اسلامو فوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکساں مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا، مغرب اور یورپ کو ایسے شرمناک واقعات پر قابو پانا چاہیے۔