اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا سمجھ رہی تھی مسئلہ فلسطین مردہ بن چکا، تازہ واقعے نے اسے غلط ثابت کیا، یہاں ایک طبقے نے اسرائیل کو تسلیم کرانے کی ناکام کوشش کی تھی، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ہر طرح سے حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، عالمی برادری کو چاہئے کہ اسرائیل کے مظالم کا فوری طور پر نوٹس لے۔