ننکانہ صاحب: حلیم کھانے سے 30 سے زائد افراد کی حالت غیر

Published On 14 October,2023 09:24 pm

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) حلیم کھانے سے 30 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ محلہ پرانا ننکانہ میں پیش آیا، حلیم کھانے سےمتاثر ہونے والے افراد میں مرد، خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔

حالت غیر ہونے پر متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔