کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 35 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا 67 پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے، درخواست منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35 کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔