کراچی: (ویب ڈیسک) بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) بھی پریشان ہوگئی اور ماہانہ سوا کروڑ روپے کی بچت کا نیا منصوبہ تیار کر لیا۔
کراچی کی 106 مرکزی شاہراہوں پر لگی سٹریٹ لائٹس کا ماہانہ بل لگ بھگ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے آتا ہے جس کی بچت کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اہم شاہراہوں پر سولر سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں نے بجلی کے بلوں میں فوری کمی کا نسخہ بھی بتا دیا ہے۔
ماہرِ معاشیات فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 30 فیصد مختلف حکومتی ٹیکسز ہیں جنھیں کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے، اس کمی کو براہ راست ٹیکس لگا کر پورا کیا جائے۔
اس کے علاوہ معاشی تجزیہ کار خاقان نجیب نے گرمی میں آئے بلوں کو قسط وار وصول کرنے کی تجویز دی اور بتایا کہ بلوں میں ایک حصہ 18 فیصد جی ایس ٹی کا ہے، اس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت کی جائے۔