شمالی وزیرستان میں شہید سپاہی کی نماز جنازہ ادا، اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Published On 15 October,2023 06:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کو اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن میں 32 سالہ شہید سپاہی عبدالحکیم کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ ضلع جعفر آباد میں ادا کی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسروں نے شرکت کی، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سپاہی عبد الحکیم نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، مسلح افواج وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔