شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، دہشتگرد عظیم اللہ مارا گیا

Published On 08 October,2023 09:51 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، مقامی آبادی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔