معلومات تک رسائی بارے فیصلہ: سپریم کورٹ کا 5 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری

Published On 16 October,2023 05:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معلومات تک رسائی کے قانون سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے بارے پانچ صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ جاری کیا، نوٹ کے مطابق عوامی اعتماد بحال کرنے کے لئے سپریم کورٹ خود معلومات ویب سائٹ پر پبلک کر سکتی ہے، کسی شہری کو معلومات کی درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔

نوٹ میں مزید کہا گیا معلومات فراہم کرنا آئین کے آرٹیکل 19A کے تحت بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بھی 2017ء کے ایکٹ کے تحت نہیں آتی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رضاکارانہ طور پرمعلومات تک رسائی فراہم کی، سپریم کورٹ کو بھی ایک مثال قائم کرنی ہوگی۔