اسلام آباد: (دنیانیوز) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا گیا ، نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی۔
ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے فیصلہ چیلنج کیا ، درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوادیا، نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔