کراچی کی سپیشل کورٹس دوبارہ نیب کورٹس میں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

Published On 11 October,2023 01:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سپیشل کورٹس کو دوبارہ نیب کورٹس میں تبدیل کر دیا گیا جس کا وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی بینکنگ کورٹ نمبر 6 دوبارہ نیب کورٹ 6 میں تبدیل کر دی گئی، بینکنگ کورٹ نمبر 7 کو بھی نیب کورٹ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

سپیشل کورٹس نارکوٹکس 3 نیب کورٹ نمبر 9 میں تبدیل کر دی گئی، گیس یوٹیلیٹی کورٹ کراچی ڈویژن نیب کورٹ 10 میں بدل دی گئی ہے۔