لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شکیل احمد نے اللہ رکھا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جس فرض شناسی سے اساتذہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے اسی طرح فوری ڈی سی کمنٹس فائل کرے۔
بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔