اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ سکیم ڈرافٹ کرنے کیلئے تمام صوبائی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے مجوزہ پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے جس کیلئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستیں اپڈیٹ ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ سٹیشنز کو فوری اپ ڈیٹ کیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشنز کی پرانی فہرستوں کو سافٹ اور ہارڈ فارم میں فوری محفوظ کیا جائے۔