اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نگران حکومت میں جانبدار وفاقی وزراء اور وزیراعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔
الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواستگزار نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے درخواست پر 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔