اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر سرفراز بگٹی کے سکواڈ کی گاڑیاں اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھیں، حادثے میں نگران وزیر داخلہ کے پرسنل سیکرٹری سید امین زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کر سکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا، سکواڈ میں شامل ویگو آئل ٹینکر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، آئل ٹینکر ڈرائیور دلاور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی حادثے کے وقت موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں۔