اسلام آباد (دنیا نیوز) حکومت نے تمام یونیورسٹیوں میں سٹینڈرائزڈ کوالٹی ٹیسٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو انڈسٹری پلیسمنٹ پروگرام کے تحت روزگار فراہم کیا جائے گا، انڈسٹریز کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے جامعات میں سپیشل انڈسٹری کورسز کرائے جائیں گے، حکومت ان سپیشل کورسز کے لئے مالی معاونت فراہم کرے گی۔
نگران وزیر آئی ٹی نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے ہر سال تقریبا 75 ہزار آئی ٹی گریجوایٹس فارغ ہورہے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری میں دس فیصد سے بھی کم طلبہ کو روزگار مل رہا ہے۔