کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو کرپشن فری صوبہ بنائیں گے، مارکیٹ میں ٹیکلنیکل ڈیمانڈ پوری کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، وزیراعظم نے صوبے کے مسائل کی نشاندہی کی ہے، سرکاری زمینوں کو واگزار کرایا جائے گا اور کیسز نیب کے حوالے کئے جائیں گے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گی، تیل کی 85 فیصد سمگلنگ سمندر کے ذریعے کی جاتی ہے، سندھ اور پنجاب کی سرحدوں پر ایرانی تیل کی ترسیل روکی جائے گی، مدارس کی نگرانی کی جارہی ہے، قومی نصاب کو نفرت انگیز مواد سے پاک کیاجائے گا، نان سٹیٹ ایکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا غیرملکی افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، بغیر دستاویزات کے ملک میں رہنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد بلوچستان میں ہوگا، وڈھ کی صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں۔