راولپنڈی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور بڑا تجارتی مرکز بنانے کا فیصلہ

Published On 10 October,2023 07:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے اور اسے بڑا تجارتی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کے زیر صدارت راولپنڈی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن اور کمرشلائزیشن پلان کا جائزہ اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے سٹیشنز مستقبل میں اہم تجارتی مراکز بنیں گے، مستقبل میں ریلوے کی خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن میں ویلیو ایڈیشن اسے تجارتی لحاظ سے موزوں بنائے گا، ریلوے میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قدر آمدنی پیدا کرے گا، راولپنڈی ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن اور کمرشلائیزیشن کے بعد بڑا کاروباری مرکز بن سکتا ہے۔