اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد نے دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔