اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو وزیراعظم معائنہ کمیشن کا ممبر مقرر کر دیا گیا۔
نگران وزیراعظم نے ظاہر شاہ کو معائنہ کمیشن کا ممبر تعینات کیا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ظاہر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ظاہر شاہ کو کنٹریکٹ بنیادوں پر 2 سال کے لئے تعینات کیا گیا، معائنہ کمیشن کے ممبر نعمان خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ ظاہر شاہ طویل عرصے تک نیب میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔